دسہرہ کے دن آر ایس ایس کے انٹرنیٹ ویڈیو کا قیام اور بھاگوت کی تقریر نشر

   

ناگپور ۔ 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے سہ شنبہ کے دن مہاراشٹرا میں وجئے دشمی کے سالانہ تیوہار کے موقع پر ’’شاسترپوجا‘‘ انجام دی۔ انہوں نے آر ایس ایس بینڈ کو سویم سنگھموں کی ڈریل کے بعد موسیقی بجانے پر اپنے انگوٹھے کے اشارے سے ان کی ستائش کی۔ آر ایس ایس نے اپنا ایک انٹرنیٹ پر مبنی ویڈیو چینل بھی قائم کیا ہے جو اس موقع پر کی گئی بھاگوت کی تقریر کو نشر کرے گا۔ آر ایس ایس کیلئے دسہرہ تہوار کی بہت اہمیت ہے کیونکہ 1925ء میں اس دن آر ایس ایس کی بنیاد رکھی گئی تھی۔