حیدرآباد۔ 7 اکٹوبر ( سیاست نیوز) دسہرہ تہوار کے موقع پر مسافرین کی سہولت کیلئے آر ٹی سی کی جانب سے 4,035 خصوصی بسیں چلائی جائیں گی ۔ آر ٹی سی کے صدر نشین باجی ریڈی گوردھن اور ایم ڈی وی سی سجنار نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ مسافرین کو مشکلات سے بچانے کیلئے آر ٹی سی کال سنٹر عملہ کو بھی دوگنا کردیا گیا ہے تاکہ عوام کی انکوائری کا بروقت جواب دیا جاسکے ۔سال گذشتہ کے برخلاف اس سال دسہرہ کا پرجوش انعقاد عمل میں آ رہا ہے ۔ گذشتہ سال کورونا وباء کی وجہ سے دسہرہ تہوار روایتی جوش و خروش سے نہیں منایا گیا تھا ۔ دسہرہ کے موقع پر ہزاروں افراد اپنے آبائی مقامات کا سفر کرتے ہیں اس لئے خصوصی بسیں چلائی جا رہی ہیں۔