دسہرہ کے موقع پر جسٹس جے۔ سری دیوی سےسید جلیل ازہر کی ملاقات

   

نرمل22 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دسہرہ کے موقع پر روزنامہ سیاست کے سینئر اسٹاف رپورٹر سید جلیل ازہر کی قیادت میں ایک وفد نے تلنگانہ ہائی کورٹ کی جج محترمہ جے۔ سری دیوی سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں تہوار کی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر جسٹس محترمہ جے۔ سری دیوی نے مبارکباد پیش کرنے پر وفد سے اظہارِ تشکر کیا ۔ انہوں نے عوام کو تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے امن و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سینئر کانگریسی قائد انیس خان نے کہا کہ دسہرہ جیسے تہوار سماج میں محبت، بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے تہوار باہمی احترام اور قومی یکجہتی کا پیغام دیتے ہیں۔اس موقع پر روزنامہ سیاست کے سینئر اسٹاف رپورٹر سید جلیل ازہر، سینئر کانگریسی قائد انیس خان، ایگریکلچر مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین بھیم ریڈی، کانگریسی قائد محمد ذیشان علی اور دیگر افراد موجود تھے۔