ورنگل 13/ اکتوبرسیاست ڈسٹرک نیوز ): مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بئیر رکھنا، ملک ہندوستان تمام مذاہب کے ماننے والوں کا گہوارہ ہے اسکی ایک مثال سدی پیٹ فاؤنڈیشن ہے جو ہر سال ریاست تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں دسہرہ کے موقع پر راشن کٹس ودیگر اشیاء ضروریہ تقسیم کرتے ہوئے قومی یکجہتی کا ثبوت پیش کرتے ہیں۔ امسال دسہرہ تہوار کے موقع پر سدی پیٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے ریاست تلنگانہ کے ضلع ورنگل موضع ملوگو میں 500 راشن کٹس اور 500 بیڈ شیٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی سیتا اککا وزیر برائے بہبودی خواتین و اطفال کے علاوہ دیواکر ڈسٹرکٹ کلکٹر آر ڈی او، ایم آر او ودیگر نے شرکت کی ہے۔ خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیر سیتا اککا نے سدی پیٹ فاؤنڈیشن بھرپور ستائش کی ہے۔ اس موقع پر کنوینر سدی پیٹ فاؤنڈیشن محمد لئیق، عظیم شریف کے علاوہ شیل انفوٹیک روی، سرینواس، ہنمیت ودیگر موجود تھے۔