دسہرہ کے موقع پر پالا پٹا نامی پرندہ کی حفاظت کیلئے سرگرم کوششیں

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : انڈین رولر پرندہ جو پالا پٹا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ دسہرہ تہوار کے دوران اس کو دیکھنا خوش آئند سمجھا جاتا ہے ۔ شکاری اس کو پکڑ کر پنجروں میں بند کرتے ہیں اور مشاہدہ کرنے والوں سے رقم حاصل کرتے ہیں ۔ گریٹر حیدرآباد سوسائٹی فار پریونشن آف کرولٹی ٹو انیملز (GHSPCA) کے کوآرڈینٹر سودھرم بھنڈاری نے عوام پر زور دیا کہ وہ ہنگامی رابطہ نمبر 9394578568 ۔ 8886743881 پر اطلاع دیں اگر کوئی بھی دیکھے کہ پالا پٹا پرندے کسی بھی پنجرے میں بند دکھائی دے ۔ ہر سال تنظیم کے رضاکار ان پرندوں کو بچاتے ہیں اور ویٹرنری ڈاکٹرز کی نگرانی میں بائنڈنگ ، گوند اور پنجروں کو احتیاط سے ہٹانے کے بعد انہیں واپس کسی مناسب اور محفوظ رہائش گاہ میں چھوڑ دیتے ہیں ۔ جی ایچ ایس پی سی اے گزشتہ چند سالوں میں پالا پٹا پرندوں کو بچانے سرگرم ہے ۔ 2019 میں تین ، 2020 میں پانچ ، 2021 میں گیارہ ، 2022 میں آٹھ ، 2023 میں آٹھ اور 2024 میں نو پرندوں کو بچایا گیا ہے ۔۔ ش