نیویارک ۔ 28ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) ڈیلٹا ائیرلائن کے طیارے میں 10 سالہ بچی کی پراسرار موت کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔یہ واقعہ امریکہ کی ریاست لاس اینجلس کا ہے ۔طیارے کو طبی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر لاس اینجلس ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی، طیارہ میں دوران پرواز ایک بچی کی موت واقع ہوگئی تھی۔ ائیرپورٹ میں طبی عملہ نے بچی کے معائنہ کے بعد موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بچی نے دوران پرواز ہی طیارہ میں دم توڑ دیا تھا تاہم موت کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ لاس اینجلس سول ایوی ایشن کی جانب سے بچی کی موت کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ دوسری جانب عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ10 سالہ بچی کو پرواز بھرنے کے فوری بعد سینہ میں شدید درد ہوا تھا اور دل کے دورے کے سبب ہی موت واقع ہوئی ہے ۔