دس سال کے بعد آدھار کارڈ اپ ڈیٹ لازمی:ایڈیشنل کلکٹر

   

پداپلی۔5/اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ضلع ایڈیشنل کلکٹر پداپلی وی۔ لکشمی نارائنا نے کہا کہ دس سال گزرنے کے بعد لازمی طور پر آدھار کارڈ اپ ڈیٹ کرنا چاہئے۔ مربوط ضلع کلکٹریٹ میں اپنے چیمبر میں ضلع ایڈیشنل کلکٹر وی۔لکشمی نارائنا نے متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ آدھاراپ ڈیٹ کیلئے کئے گئے اقدامات اور امکانی اقدامات پر جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ایڈیشنل کلکٹر نے کہا کہ ضلع کے الیگیڈ، متارم اور جولاپلی منڈلوں میں مستقل آدھار اندراج مراکز نہیں ہیں، اسی لئے ان کے قیام کے لئے تجاویز کی منظوری حاصل کرنے کے لئے کمشنر کو خط لکھنے، آدھار کارڈ اپ ڈیٹ کی اہمیت اور اس کے فوائد سے متعلق مواضعات میں وسیع پیمانے پرتشہیر کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو انھوں نے ہدایات دی۔ انہوں نے کہا کہ آدھار کارڈ کے ذریعہ بنک اکاؤنٹ، سم کارڈ، مختلف وظیفہ، انکم ٹیکس، بنک لون، ایک ملک ایک راشن کارڈ کے تحت ملک میں کہیں سے بھی سامان حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اسکیموں کے فائدے ایک اپ ڈیٹ شدہ آدھار سے ہی حاصل کئے جاسکتے ہیں، اسی لئے لازمی طورپر آدھار کارڈ کو اپ ڈیٹ کرنا چاہئے۔ اس جائزہ اجلاس میں کلکٹریٹ ڈی۔سکشن سپریٹنڈنٹ پدماوتی، ای ڈی ایم کویتا، آدھار ریجنل آفیسر شوبھن، پولس اہلکار وائی- چندراشیکھر ، متعلقہ عہدیداران و دیگر نے شرکت کی۔
چنو ر اقامتی اسکول میں دعوت افطار
چنور /5 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع منچیر یا ل کے چنو ر ٹاؤن میں واقع اقلیتی اقامتی اسکول میں ماہ صیام کے مقدس ماہ کا اہتمام کرتے ہوئے اسکول پرنسپل سری دھر اور اسکول وارڈن خواجہ اعجاز الدین کی نگرانی میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا مہمان خصوصی کی حیثیت سے ار ایل سی سری دھر اور ویجلنس آفیسر طاہر خان نے شرکت کی تقریبا اقامتی اسکول کے 100 سے زائد طلباء نے روزہ رکھا اور دعاؤں کا خاص اہتمام کیا اس موقع پر تمام اسکول اسٹاف موجود تھا –