دس لاکھ روپئے کے نقلی کپاس کے بیج ضبط

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ تلنگانہ کے جئے شنکر بھوپال پلی ضلع میں پولیس نے دس لاکھ روپئے کے نقلی کپاس کے بیج ضبط کئے جو ایک کار میں منتقل کئے جارہے تھے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ایک اطلاع پر اسپیشل ٹاسک فورس کی ٹیم نے 70کیلونقلی بیچ ضلع کے چیلاپور کے ٹی جنکشن میں گاڑیوں کی تلاشی کے دوران ضبط کیا۔پوچھ گچھ کے دوران ایک ملزم کرشنا ریڈی نے اعتراف کیا کہ وہ گذشتہ 15برسوں سے نقلی بیج فروخت کررہا تھا۔اس کام میں اس کی مدد ہنمکنڈہ کے رہنے والے رندھیر ریڈی نے کی۔انہوں نے قبل ازیں کریم نگر،عادل آباد اور دیگر مقامات پرایسے نقلی بیج فروخت کئے ۔پولیس نے نقلی بیجوں کے 6تھیلے ضبط کئے جن میں پانچ کنٹل کے بیج تھے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ملزمین کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔