روم ۔29 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) اطالوی حکام نے بحیرہ روم میں منشیات کی بڑی مقدار ملک میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ یورپی بارڈر ایجنسی فرونٹیکس کے مطابق بین الاقوامی بلیک مارکیٹ میں ان منشیات کی قیمت 10 ملین یورو سے زائد بنتی ہے۔ فرونٹیکس کی طرف سے جاری کی جانے والی ویڈیو فوٹیج میں دو تیز رفتار کشتیوں کو حکام کی جانب سے روکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس اسمگلنگ کی کوشش کے بارے میں فرونٹیکس نے ہی اطالوی حکام کو خبردار کیا تھا۔ یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا۔ حکام نے دو مشتبہ اسمگلرز کو گرفتار بھی کیا۔