دس ہزار بچوں کو ’بال رکھشا کِٹ‘ ملے گی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید نے 16 سال تک کے بچوں کیلئے قوت مدافعت بڑھانے والی ‘بال رکھشا کٹ’ تیار کی ہے جسے 29 اکتوبر کو یوم آیوروید کو جاری کیا جائے گا۔ آیوش وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ آیوروید ڈے کے موقع پر بچوں کو 10 ہزار مفت ’ بال رکھشا کٹس‘ تقسیم کی جائیں گی۔ یوم آیوروید کی اہم تقریب کا افتتاح آیوش وزیر سربانند سونووال کریں گے ۔ اس موقع پر نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے ) میں ‘انکیوبیشن سینٹر فار انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ’ کا افتتاح کیا جائے گا۔ حال ہی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید نے ایک بہترین بلڈ بینک بھی قائم کیا ہے جس کا افتتاح اسی دن کیا جائے گا۔ اس موقع پرآیوش اور خواتین و اطفال کی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجپارا مہندر بھائی کالو بھائی بھی چھٹے یوم آیوروید کی تقریب میں ‘غذائیت کیلئے آیورویدکے موضوع پر منعقد پروگرام میں شرکت کریں گے ۔ اس کے علاوہ 30 اکتوبر کو آیوش شعبے میں اسٹارٹ اپس ۔ دائرہ کار اور مواقع’ پر ایک قومی سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔