حیدرآباد /28 فروری ( این ایس ایس ) حیدرآباد کے قریب جنوری کے دوران دشاء اجتماعی عصمت ریزی کے سنسنی مقدمے کے چار ملزمین کی پولیس انکاونٹر میں ہلاکتوں کے ضمن میں ان کے ورثاء کے طرف سے دائر کردہ درخواست پر سپریم کورٹ نے پھر ایک مرتبہ آج سماعت کی ۔ درخواستگذاروں نے استدعا کی ہے کہ چارو مہلوکین کے خاندانوں کو فی کس 50 لاکھ روپئے کی ادائیگی کرنے ریاستی حکومت کو ہدایت جاری کی جائے ۔ چیف جسٹس نے اس تاثر کا اظہار کیا کہ اس مرحلے پر وہ کوئی ہدایات جاری نہیں کرسکتے ۔