دشا انکاؤنٹر کی تحقیقات میں مداخلت سے ہائی کورٹ کا انکار

   

Ferty9 Clinic

دو پولیس عہدیداروں کی درخواستیں مسترد، تحقیقات کے طریقہ کار کا تعین کمیشن کا اختیار
حیدرآباد۔28 ۔اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے دشا انکاونٹر کی تحقیقات کرنے والے سرپورکر کمیشن کے امور میں مداخلت سے انکار کردیا ہے ۔ کمیشن کی تحقیقات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ڈی ایس پی سریندر اور سرکل انسپکٹر نرسمہا ریڈی نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ ہائی کورٹ نے درخواست گزاروں کے وکلاء کے دلائل کی سماعت کی لیکن ان سے اتفاق نہیں کیا۔ عدالت نے کہا کہ تحقیقات کے طریقہ کار کو طئے کرنا کمیشن کی ذمہ داری اور اس کا اختیار ہے ۔ اس معاملہ میں ہائی کورٹ مداخلت نہیں کرے گی ۔ ہائی کورٹ نے تحقیقاتی کمیشن کے خلاف دائر کردہ دونوں درخواستوں کو خارج کردیا ۔ واضح رہے کہ عدالت نے پیر کے دن اس معاملہ میں اپنا فیصلہ محفوظ کردیا تھا ۔ دونوں پولیس عہدیدار تحقیقاتی کمیشن کے روبرو گواہ کے طور پر پیش ہوچکے ہیں۔ چیف جسٹس ستیش چندر شرما اور جسٹس اے راج شیکھر ریڈی پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے درخواست گزاروں کی اس دلیل کو قبول نہیں کیا کہ تحقیقاتی کمیشن کا طریقہ کار ٹھیک نہیں ہے۔ درخواست گزاروں نے کہا کہ اگرچہ کمیشن کو تحقیقات کے طریقہ کار کے تعین کا اختیار حاصل ہے لیکن ہم تحقیقات کے طریقہ کار سے متاثر ہوئے ہیں۔ دونوں پولیس عہدیداروں نے کہا کہ تحقیقات میں عام طور پر گواہی کی تکمیل کے بعد کراس اگزامنیشن کی اجازت دی جاتی ہے لیکن کمیشن نے ہمارے بیان کو ریکارڈ کرنے سے قبل ہی کراس اگزامنیشن کیا ہے ۔ ایڈوکیٹ جنرل بی ایس پرساد نے پولیس عہدیداروں کے موقف کی تائید کی تھی۔ ر