دشا کیس : ملزمین کی نعشوں کی آخری رسومات

   

حیدرآباد 24 ڈسمبر (این ایس ایس) وٹرنری ڈاکٹر دشا (نام تبدیل) کی اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کے ملزمین کی نعشوں کا گزشتہ روز دہلی کے فارنسک ماہرین نے دوسری مرتبہ پوسٹ مارٹم کیا جس کا ویڈیو فٹیج تلنگانہ ہائی کورٹ میں پیش کردیا گیا۔ دہلی کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (ایمس) کے فارنسک ماہر ڈاکٹر اندرون چند دن ہائی کورٹ میں پوسٹ مارٹم رپورٹ پیش کریں گے۔ سپریم کورٹ نے گاندھی ہاسپٹل میں محفوظ ان چار ملزمین کی نعشوں کے ایمس کے فارنسک ماہرین کے ذریعہ مکرر پوسٹ مارٹم کی ہدایت کی تھی۔ نعشوں کو ورثاء کے حوالے کیا گیا اور نارائن پیٹ میں آخری رسومات انجام دی گئیں۔