یلاریڈی میں کانگریس قائد کی جانب سے افطار پارٹی، محمد علی شبیر کا خطاب
یلاریڈی ۔ 21 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر کی مسجد عثمانیہ میں کانگریس پارٹی حلقہ انچارج سبھاش ریڈی کی جانب سے منعقدہ افطار پارٹی میں مہمان خصوصی کے طور پر جناب محمد علی شبیر سابق ریاستی وزیر نے شرکت کرتے ہوئے روزہ داروں کے ساتھ مل کر افطار کیا اور بعد نماز مغرب مسجد ہذا میں مسلمانوں سے خطاب کرکے علم کی موجودہ دور میں اہمیت کو غیر معمولی طریقہ سے سمجھنے کی ضرورت ہے بتایا۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں علم سے متعلق مسلمانوں کو تعلیم کی ضرورت سے واقف کروانے پر مسلمان کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے کا مشورہ دیا۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سینکڑوں سال پہلے ہی علم کی اہمیت سے اپنی امت کو بیدار کیا ہے۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے 24 اپریل کو ضلع کھمم میں 26 اپریل کو عادل آباد میں اور 28 اپریل کو نلگنڈہ میں جلسہ عام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ انہوں نے افطار پارٹی کے اہتمام پر بتایا کہ ایسی دعوتوں سے ہندو اور مسلم کے درمیان محبت و بھائی چارگی بڑھتی ہے اور یہ ہمارا مذہب ہے کہ سب کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کے تہوار منائیں اور ایک دوسرے کا احترام کریں۔ انہوں نے آنے والے انتخابات کے نتائج کو کانگریس کے حق ہونے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی حلقہ جو حمل سوداگر گنگارام، یلاریڈی سابق زیڈ پی ٹی سی، شیخ غیاث الدین، ضلع پریشد فلور لیڈر موہن ریڈی، کیلاش سرینواس، جناردھن ریڈی، محمد حفیظ، محمد یونس، نرسمہلو، انیل، بالکشن، محمد لیاقت علی اور دوسرے موجود تھے۔ بعد نماز مغرب روزہ داروں کے لئے عائشہ میناریٹی فنکشن ہال میں اہتمام کرکے سبھاش ریڈی نے مسلماوں کا استقبال کیا۔