میدک میں عہدیداران کا اجلاس ، ضلع کلکٹر دھرما ریڈی کا خطاب
میدک /11 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت کی جانب سے ضلع میدک کو ہریتا ہارم پراجکٹ کے تحت شجرکاری کے نشانے کو مکمل کرنا ہر محکمہ کی ذمہ داری ہے ۔ ہریتا ہارم کے تحت ضلع بھر میں شجرکاری کیلئے ایک اہم اجلاس ضلع کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ضلع کلکٹر کے دھرما ریڈی کی زیر صدارت محکمہ جنگلات کے ضلعی افسر محترمہ پدماجا رانی ، ڈسٹرکٹ دیہی ترقیاتی آفیسر مسٹر سیتا راما راؤ اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ منعقد ہوا ۔ ضلع کلکٹر نے تمام عہدیداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے دفاتر میں واقع کھلی اراضیات پر شجرکاری کو یقینی بنائے ۔ انہوں نے محکمہ زراعت کے عہدیداروں سے کہا کہ ہر دیہات و منڈلوں کے وزارت پیشہ افراد محکمہ زراعت سے وابستگی رکھتے ہیں ۔ زرعی عہدیداروں کو چاہئے کہ انہیں ہریتا ہارم سے متعلق شعور بیداری کریں اور انہیں زرعی کھیتوں کے اطراف و اکناف موجود اراضیات میں شجرکاری کرنے سے متعلق گائیڈ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ریعتو سوسائٹیوں میں شامل افراد کو مویشیوں کے چارہ کیلئے کارآمد آنے والے پورے تلنگانہ پر زور دیں ۔ کالج کے پرنسپل اور ریسیڈنشیل اسکولوں پر بھی کھلی اراضی میں شجرکاری کرنے پر انہوں نے زور دیا ۔ کے دھرما ریڈی نے ایریا ہاسپٹلوں کے سپرنٹنڈنٹس اور پرائمری ہیلت مراکز کے ڈاکٹروں کو بھی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اپنے دواخانوں میں شجرکاری کریں ۔ اسی طرح ضلع کلکٹر نے محکمہ اکسائز کے عہدیداروں سے کہا کہ ہریتا ہارم کے تحت سیندھی کے درخت کے افزائش کیلئے شجرکاری کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ ہر گرام پنچایت میں محکمہ فارسٹ کی جانب سے نرسری قائم کی گئی ہے ۔ نرسریوں کی بہتر کارکردگی سے متعلق منڈل پریشد عہدیداروں گرام پنچایت عہدیداروں کو چاہئے کہ نرسریوں کا معائنہ کرتے رہیں ۔ اس اجلاس میں آر ڈی او میدک مسٹر سائی رام دیگر محکمہ جات کے اعلی عہدیدار مسرس اسبیاء ، اشوک کمار ، جیوتی پدما ، ونست راؤ ، سدھاکر ، راجی ریڈی ، سرینواسلو ، وینکٹیشور راؤ ، دیویا کملاکر ، وینکٹ ریڈی کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔