واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان میں دفاعی اخراجات بل منظور کر لیا گیا، بل میں وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی تنخواہ ایک ڈالر کرنے کی ترمیم بھی شامل ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرِ دفاع کی تنخواہ ایک ڈالر کرنے کی ترمیم ری پبلکن رہنما مارجری گرین نے پیش کی۔ افغانستان سے انخلا اور فوجی بھرتی کے عمل پر مارجری گرین نے وزیرِ دفاع پر تنقید کی اور انہیں امریکی فوج کے لیے تباہ کن قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی وزیرِ دفاع کی ایک ڈالر تنخواہ بھی زیادہ ہے۔
کینیڈین حکومت کا دفاعی بجٹ میں کمی پر غور
ٹورنٹو : کینیڈین حکومت دفاعی بجٹ میں ایک ارب ڈالر کمی پر غور کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین جنگ کے باوجود کینیڈین حکومت دفاعی اخراجات میں کمی کرے گی۔ دفاعی بجٹ میں کمی کینیڈین حکومت کی اخراجات میں کٹوتی مہم کاحصہ ہے۔