دفاعی ادارے آکسیجن فراہم کریں

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج دفاع کے سرکاری اداروں ، ڈی آر ڈی او اور آرڈننس فیکٹری بورڈ کو ہدایت دی کہ جنگی خطوط پر عمل کرتے ہوئے آکسیجن سلینڈرس اور اضافی بیڈس جلد از جلد ریاستی حکومتوں کو مہیا کرایا جائیں تاکہ وہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسوں سے نمٹ سکیں۔ راج ناتھ نے دفاع کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ورچول میٹنگ منعقد کی اور تینوں افواج کو ہنگامی اقتصادی اختیارات عطا کئے۔