دفاعی چمپئن فرانس کوارٹر فائنلز میں داخل

   


دوحہ ۔ دفاعی چمپئن فرانس نے پولینڈ کو 3-1 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ ال تھوممہ اسٹیڈیم میں کائلان ایمباپے کی جادوگری اور اولیور گیروڈ کے ایک ریکارڈ ساز گول نے ٹیم کو یادگار کامیابی دلوائی ۔ پولینڈ کے رابرٹ لیوینڈوسکی نے انجری اسٹاپیج ٹائم میں پینلٹی گول کرنے میں کامیاب رہے ۔کائلان ایمباپے مقابلے میں راؤنڈ آف 16 میں پولینڈ کے خلاف 2 گول کرتے ہوئے نیا ریکارڈ بنایا ہے ۔ پری کوارٹر فائنل میں دوگول کے ساتھ، ایمباپے نے لیجنڈری فٹبالر پلے کا 60 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ علاوہ ازیںگیروڈ (44ویں منٹ) نے ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے گول کر کے ٹیم کے لئے سبقت شروع کی اور کائلان ایمباپے (74 اور 90’+1) نے دوسرے ہاف میں دو گول کے ساتھ کامیابی میں اہم رول ادا کیا ۔ لیوینڈوسکی (90+9) نے اسٹاپیج ٹائم کے نویں منٹ میں گول کرکے شکست کے فرق کو کم کیا ۔ پولینڈ 1986 کے بعد پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں اور 1982 کے بعد پہلی بارکوارٹر فائنل میں پہنچنے کی تلاش میں تھا اور وہ پہلے ہاف میں بہتر ٹیم تھی لیکن پہلے ہاف میں اپنے مواقع کو گول میں تبدیل نہیں کر سکی جب کہ فرانس گول کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھانے میں کامیاب رہا۔ فرانس کی گول اسکورنگ موو کا آغاز ڈیاٹ سے ہوا، جس نے کائلان ایمباپے کو گیند دی، 25 گز کے فاصلے پر اندر سے بائیں چینل میں ملنے والی گیند کا فائدہ اٹھایا گیا۔ اس نے اسے نیچے کی طرف سے گیروڈ کی طرف بڑھایا، جس نے ووجشیچ سززنی کے پار اور کونے میں بائیں پاؤں کی ڈرائیو کاگول میں تبدیل کردیا۔ یہ فرانس کے لیے گیروڈ کا 52 واں گول تھا، جس نے اسے تھیری ہنری سے ایک آگے کردیا ہے اور فرانس کی تاریخ کی کتابوں میں ان کا نام ٹیم کے آل ٹائم ٹاپ اسکورر کے طور پر درج کر لیا۔ میلان کے اسٹرائیکر نے اپنے ملک کے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں آسٹریلیا کے خلاف 4-1 کی جیت میں ایک گول کے ساتھ ہنری کے 51 گول کے ریکارڈ کی برابری کر دی تھی۔