کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بدھ کو پارلیمانی دفاعی کمیٹی کا واک آوٹ کر دیا۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق، دفاعی کمیٹی کے سامنے راہل گاندھی اور باقی کانگریس اراکین پارلیمنٹ نے لائن آف حقیقی کنٹرول (ایل اے سی) پر بحث کرنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن کمیٹی کے صدر نے ان کا یہ مطالبہ مسترد کردیا۔ کمیٹی کے ذریعہ مطالبہ مسترد کئے جانے کے بعد راہل گاندھی تمام کانگریسی اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ باہر آگئے۔