دفتر بلدیہ سدی پیٹ کے حاضری رجسٹر کی تنقیح

   

Ferty9 Clinic

سدی پیٹ : میونسپل کمشنر ڈاکڑ کے وی رمنا چاری نے دفتر مجلس بلدیہ سدی پیٹ میں صفائی کرمچاری، پانی کی سربراہی کرنے والے لائن مین اور درجہ چہارم کے ملازمین کے حاضری رجسٹر کا معائنہ کرتے ہوئے شرکاء سے مخاطب کیا اور کہا کہ ریاستی حکومت تلنگانہ کی ہدایت کے مطابق کووڈ ویکسین کا ٹیکہ ہر عملہ لازمی طور پر لیں۔ کورنا وباء سے بچنے کی خاطر ہر ملازم ماسک کا استعمال کرے، گلوز پہنے، مزید کہا کہ ملازمین کی صحت و عامہ کے متعلق وزیر خزانہ ٹی ہریش راو کافی سنجیدہ ہے گزشتہ شب بجٹ اجلاس میں ملازمین کیلئے علیحدہ بجٹ مختص کیا گیا ہے جسکی وجہ سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا۔ مستقر و ضلع سدی پیٹ کو صاف ستھرا رکھنے میں کرمچاریوں کا اہم کردار ہے۔ آبی سربراہی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقر میں پانی کے درپیش مسائل کی جلد از جلد یکسوئی کرلی جائے، پائپ لائن کی درستگی کو یقینی بنایا جائے۔ مزید بتایا کہ عنقریب وارڈو نمبر 4 میں سوچھ بڑی کا وزیر خزانہ افتتاح کرینگے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نرسییا، اے ای انویش ریڈی، آئیلیاء ، سینیٹر انسپکٹر ستیش، بال ایلم موجود تھے۔