حیدرآباد ۔ 4 ستمبر (راست) نیٹ (میڈیکل انٹرنس) ایم بی بی ایس ؍ بی ڈی ایس ایویشن کورسم اور بی ایس سی (نرسنگ) میں داخلے کیلئے 12 ستمبر کو مقرر ہے۔ اس میں 20 زائد سوالات کو حل کرنا ہے۔ 180 سوالات کے 720 نشانات ہیں۔ نئے ماڈل پیپرس کے مطابق نیٹ گرانڈ ٹسٹ اتوار 5 ستمبر کو 11 تا 2 بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رکھا گیا ہے۔ ٹسٹ او ایم آر جوابی شیٹ کے ساتھ دو اہم سوالی پرچے 200 سوالات مہیا کئے جائیں گے۔ انٹر بی پی سی نیٹ کا فارم داخل کئے کوئی بھی طالب علم اس میں شرکت کرسکتا ہے۔