دفتر سیاست میں آج ایمسیٹ اور نیٹ کا ماڈل ٹسٹ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 13 اپریل (سیاست نیوز) ایمسیٹ تلنگانہ میں 3 تا 9 مئی کو کمپیوٹر پر سی بی ٹی اور 5 مئی کو نیٹ (میڈیکل) انٹرنس ہے۔ اس کا ماڈل ٹسٹ تمثیلی امتحان محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر آج اتوار 11 بجے رکھا گیا ہے۔ کمپیوٹر پر ٹسٹ کی مشق کے لئے 16 اپریل کو لارڈس انجینئرنگ کالج میں 3 گھنٹے کمپیوٹر پر CBT ایمسیٹ تمثیلی امتحان رکھا گیا ہے۔ امیدواروں کے لئے ٹرانسپورٹ سہولت ہوگی۔