جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست و ایم ایل سی افتتاح کریں گے
حیدرآباد ۔ 13 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب محمد اسمعیل الرب انصاری المعروف اردو انصاری کانگریس لیڈر اقلیتی ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ نئی نسل کو جنگ آزادی میں جن مسلم قائدین نے اس ملک کو آزاد کرانے کے لیے اپنے تن من دھن کی بازی لگادی تھی اور انگریزوں سے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ہندوستان کے عوام کو قومی یکجہتی کا پیام دیا ۔ لہذا جناب مولانا ابوالکلام آزاد جو کہ مفسر قرآن ، جنگ آزادی کے ہیرو اس ملک کے پہلے وزیر تعلیم کا یوم پیدائش تلنگانہ اردو فورم ۔ مظہر ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے 16 نومبر ہفتہ 2 بجے دن دفتر روزنامہ سیاست عابڈز پر منعقد ہوگا ۔ اس موقع پر جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست و ایم ایل سی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آئے گا ۔ محترمہ عرشیہ ناہید کنوینر تلنگانہ اردو فورم شعبہ خواتین نے بتایا کہ بحیثیت مہمان خصوصی ڈاکٹر سیدہ طلعت النساء پرنسپل عثمانیہ یونیورسٹی آرٹس کالج شرکت کریں گے ۔ جب کہ محمد افتخار سابقہ صدر نشین ہاوزنگ بورڈ ، بھاگیہ نگر کالونی ، ڈاکٹر اعجاز الزماں ، محمد شاہد علی ، محترمہ قیصر ہاجرہ انصاری ایڈوکیٹ کے علاوہ دیگر شخصیتیں شرکت کریں گے ۔ مسرز عرشیہ ناہید نے بتایا کہ مولانا ابوالکلام آزاد ڈے کے موقع پر تمام ویمنس کالج کی طالبات اور ہر کالج سے دو طلباء کو تقریر کا موقع 5 منٹ دیا جائے گا ۔ لہذا طالبات کو چاہئے کہ ٹیلی فون نمبر 9392488754 پر ربط کریں ۔۔