دفتر سیاست میں کل نیٹ کی تیاری پر فزکس لکچر

   

حیدرآباد 6 ستمبر (سیاست نیوز) نیٹ میڈیکل انٹرنس 180 سوالات کے 720 نشانات پر ہوتا ہے جس میں فزکس کے 45 سوالات کے 180 نشانات ہیں۔ دہلی کے نمبر ون فزکس فیکلٹی مسٹر ایس ایم باشاہ جو اِن دنوں سری چیتنیہ گروپ سے وابستہ ہیں، میڈیکل میں داخلہ کے خواہاں میناریٹی طلباء و طالبات کے لئے خصوصی سیشن نیٹ میں فزکس میں کس طرح 150 نشانات حاصل کرسکتے ہیں۔ ٹکنک اور ٹپ بتائیں گے۔ انٹر بی پی سی کامیاب یا اب انٹر بی پی سی میں زیرتعلیم طلبہ اتوار 8 ستمبر کو صبح 11.30 بجے سیاست گولڈن جوبلی ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر شرکت کریں۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کی ہدایت پر لیکچر ہر روز رکھا جائے گا۔