حیدرآباد ۔ 18 مئی (سیاست نیوز) روزنامہ سیاست پر ایک 5 روزہ آئی ٹی جمپ اسٹارٹ بوٹ کیمپ 14 تا 18 مئی مسٹر متین احمد کی زیرقیادت منعقد ہوا جو انتہائی کامیاب رہا۔ اس میں طلبہ کو گلوبل ٹکنالوجیز کی جامع ٹریننگ فراہم کی گئی۔ اس کے گریجویشن سیشن میں جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست نے شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے آج کی دنیا میں ٹکنالوجیکل پروفیشینسی کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر عامر علی خان نے اس کیمپ میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ کو سرٹیفکیٹس بھی پیش کئے۔ اس تقریب میں مسٹر احمد طارق، مسٹر حسین اور افروز پٹیل نے بحیثیت مہمانان شرکت کی اور آئی ٹی پروفیشنلس کی حوصلہ افزائی کی۔ اس تقریب کی کارروائی زاہد فاروقی، ہیڈ آف آپریشنس نے چلائی۔