دفتر کمشنر پولیس میں میان پاور آڈٹ، زائد عملہ متعلقہ دفاتر کو واپس

   

حیدرآباد۔ 2 نومبر (سیاست نیوز) پولیس کمشنر حیدرآباد وی سی سجنار نے شہر کوتوال کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرنے کے بعد اپنے دفتر میں موجود مختلف شعبوں کے عملے کا جائزہ لیا۔ ’’میان پاور آڈٹ‘‘ کے تحت کمشنر پولیس نے عملہ کی تعداد اور ان کی تعیناتی کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ مختلف شعبوں میں تعینات عملے کی کارکردگی کا راست طور پر جائزہ حاصل کرنے کے بعد کمشنر پولیس کے دفتر واقع انٹیگریٹیڈ کمانڈ کنٹرول سنٹر میں تعینات 100 سے زیادہ ہوم گارڈس کو ان کے متعلقہ پولیس اسٹیشنس کو لوٹا دیا اور 15 سے زائد پولیس کانسٹیبل اور ہیڈکانسٹیبلس جو کئی پولیس اسٹیشنس اور عام ہیڈکوارٹرس سے اکاؤنٹ سیکشن میں کام کررہے تھے، کی خدمات کو واپس لوٹاتے ہوئے انہیں یہاں سے راحت دے دی۔ اس جائزہ کا مقصد یہ ہے کہ زیادہ عملے کی شکایت کو دور کرنا اور موجودہ عملے کو درست استعمال کرنا ہے۔ کمشنر پولیس وی سی سجنار نے بالخصوص ایڈمنسٹریشن شعبہ کا دورہ کرتے ہوئے یہ پتہ لگایا کہ اس شعبہ میں زائد عملہ ہے، اور اس کی تعداد کو کم کیا تاکہ مابقی عملے کو دیگر شعبوں میں استعمال کرسکے۔ب