نئی دہلی ۔22 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج کہاکہ جموں و کشمیر کے مستقل ساکنان کو خصوصی حقوق و مراعات کی فراہمی سے متعلق دفعہ 35۔ الف کے دستوری جواز کو چیلنج کرتے ہوئے دائر کی گئی درخواست کو سماعت کئے جانے والے مقدمات کی فہرست میں شامل کرنے کے بارے میں ’’چیمبر ‘‘ میں فیصلہ کیا جائے گا ۔ ایک ایڈوکیٹ رام بمل رائے نے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی زیرقیادت بنچ پر جس میں جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور جسٹس سنجیوکھنہ بھی شامل ہیں یہ درخواست دائر کی تھی ۔