جموں 30 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) وشوا ہندو پریشد نے آج اپنے اس مطالبہ کا اعادہ کیا کہ دستور ہند کے دفعہ 370 اور 35A کوحذف کردیا جائے ۔ وی ایچ پی نے اپنی مرکزی مینیجنگ کمیٹی کے اجلاس میں یہ مطالبہ کیا ۔ تنظیم نے مطالبہ کیا کہ جموںو کشمیر میں اسمبلی حلقوں کی تنظیم جدید کی جانی چاہئے اور تارکین وطن کشمیری پنڈتوں کی بازآبادکاری بھی کی جانی چاہئے ۔ وی ایچ پی نے روہنگیا اور بنگلہ دیشی مسلمانوں کو ریاست سے باہر نکالنے اور ان کے وطن کو واپس بھیجنے کا بھی اپنے اجلاس میں مطالبہ کیا ہے ۔
