دفعہ 370 سے مکرجی متفق تھے، ثابت کرو یا معافی چاہو نیشنل کانفرنس رکن پارلیمنٹ کو راجناتھ کا پیغام

   

Ferty9 Clinic

٭ نئی دہلی۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کے دن نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ حسنین مسعودی سے خواہش کی کہ یا تو وہ لوک سبھا میں ثبوت پیش کریں یا معذرت خواہی کریں۔ انہوں نے دعوی کیا تھا کہ بھارتیہ جن سنگھ کے بانی شیامہ پرساد مکرجی دفعہ 370 سے متفق تھے۔ مسعودی نے کہا تھا کہ گوپال سوامی اینگر کے مطابق جو دستور کا مسودہ تیار کرنے والی کمیٹی کے ایک رکن تھے، مکرجی نے دفعہ 370 سے متفق ہونے کا اظہار کیا تھا۔