دفعہ 370 کھوکھلا تھا، اس کی تنسیخ سے بھارت کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا:اے ایس دلت

   

سری نگر: خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دلت نے کہا ہے کہ دفعہ 370 کی تنسیخ سے بھارت کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا ہے کیونکہ یہ دفعہ بالکل کھوکھلا ہو چکا تھا۔ ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ اس دفعہ کی تنسیخ سے کشمیر کے لوگ مایوس اور ناراض ہوئے ہیں۔موصوف نے کہا کہ حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو اب میدان میں آکر سیاست کرنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت کا سلسلہ کبھی بھی بند نہیں ہونا چاہئے اور ہمارے درمیان رشتہ بحال ہوجانا چاہئے ۔دلت نے ان باتوں کا اظہار ایک مقامی انگریزی روزنامے کے ساتھ اپنے ایک آن لائن ویڈیو انٹرویو کے دوران کیا ہے ۔