دفعہ 370 کی منسوخی ، دانشمندانہ فیصلہ نہیں : سولی سوراب جی

   

٭ ہندوستان کے سابق سالیسٹر جنرل سولی سوراب جی نے کہا ہے کہ دستور کی دفعہ 370 کی منسوخی ایک سیاسی فیصلہ ہے۔ یہ فیصلہ دانشمندانہ نہیں ہے۔ اس میں کوئی انقلابی نوعیت نہیں ہے بلکہ کوئی تاریخی اقدام ایک بدترین فاش غلطی بھی ہوسکتی ہے۔ سولی سوراب جی نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے دو سابق چیف منسٹروں عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے گھر پر نظربندی بھی انتہائی غیرضروری اور ناخوشگوار ہے۔