سرینگر ۔4ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر کے ضلع رمبان کے ایک سرکاری اسکول میں طلبہ نے مبینہ طور پر ایک ٹیچر پر حملہ کردیا جو اطلاعات کے مطابق سے کہہ رہے تھے کہ مرکز نے دفعہ 370 کی منسوخی کیلئے ایک مناسب طریقہ کار اختیار کیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ مرکز کے اس اقدام سے کافی فوائد حاصل ہونے کا امکان ہے ۔ رمبان کے ڈپٹی کمشنر ناظم زائی خان نے اس واقعہ کی چھان بین کیلئے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کی ہے ۔ اس واقعہ سے جموں و کشمیر کی دو برادریو ں میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے ۔