دفعہ 370/ کے خاتمہ سے کشمیر کوکوئی نقصان نہیں، کشمیر ہمارا دل کا ٹکڑا ہے ہمارے جسم کا حصہ ہے: مولانا جواد کلب

,

   

لکھنؤ: ان دنو ں اخبارات و نیوز چینلس کی زینت بننے والی سرخیاں ”کشمیر او رآرٹیکل 370“ ہر عام خاص کی زبانو ں پر ہے۔ اسی بحث میں حصہ لیتے ہوئے شیعہ عالم دین مولانا سید کلب جواد نے وادی کشمیر کے ہر مذہب و مسلک کے افراد سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہمارا دل کا ٹکڑا ہے ہمارے جسم کا حصہ ہے۔ اگر انہیں کوئی تکلیف ہوتی ہے تو ہمیں بھی اس کا احساس ہوتا ہے۔ انہو ں نے کہا اگر کوئی کشمیر کو ہندوستان سے الگ کرنے کی بات کرتا ہے تو ہم ان کا ساتھ نہیں دے سکتے۔ مولانا جواد نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ امن و سلامتی بنائے رکھیں۔ مولانا نے کہا کہ دفعہ 370ختم ہونے سے کشمیر کوبھی دیگر ریاستوں کی طرح درجہ مل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علیحدہ پسندوں کوپولیس اورفوج سے بھڑنے کے بجائے بیٹھ کر بات چیت کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ دفعہ370ختم ہونے سے کشمیر کوکوئی نقصان نہیں ہوگا کیونکہ ہندوستان کی دوسری ریاستو میں جہاں دفعہ 370نافذ نہیں ہے وہاں کے لوگ بھی بنیادی حقوق پارہے ہیں او ر امن پسندانہ زندگی گذار رہے ہیں۔