دفعہ 370 ہٹائے جانے کے باوجود جموں و کشمیر میں دہشت گردی ختم نہیں ہوئی: دگ وجے سنگھ

   

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے اتوار کو کہا کہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے باوجود یہاں سے دہشت گردی ختم نہیں ہوئی ہے۔ سنگھ نے کہا کہ راجوری ضلع کے ڈانگری گاؤں سمیت حالیہ دہشت گردانہ حملے تشویشناک ہیں۔مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ نے یہ تبصرہ جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال میں دہشت گردی کے متاثرین سے ملاقات کے بعد کیا۔ اس دوران پارٹی کے سینئر لیڈر جے رام رمیش اور جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان رویندر شرما بھی ساتھ تھے۔