دفعہ370سے جموں کے عوام کو بھی تحفظ ملاتھا:فاروق عبداللہ

   

جموں : جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ این سی نے ہمیشہ ریاستی عوام کی خوشحالی، فارغ البالی ، امن و سکون ، عزت و آبرو کی زندگی کیساتھ ساتھ جموں وکشمیر کی انفرادیت، پہچان اور اجتماعیت خصوصاً بھائی چارہ کی مشعل کوفیروزاں رکھا ہے اور یہ جماعت آج بھی اپنے سنہری اصولوں پر قائم و دائم ہے ۔ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج برنوٹی کٹھوعہ میں کارکنوں کے ایک ورکرس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ دفعہ370اور35اے کشمیر سے زیادہ جموں کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرتے تھے ۔ آنجہانی مہاراجہ نے یہاں اسی لئے سٹیٹ سبجیکٹ کا قانون لاگو کیا تھا کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ پنجاب کے سرمایہ کار جموں کے غریب عوام کی زمینیں سستے داموں خریدیں گے اور وہ خود بے گھر ہوجائیں گے ۔