دلتوں اور مسلمانوں کو دھوکہ، 12 فیصد تحفظات کا وعدہ فراموش

   

Ferty9 Clinic

حکومت پر سخت تنقید، کورٹلہ میں کانگریس کے زیر اہتمام دلت ستیہ گرہ، جے کرشنا راؤ، جناب قطب الدین اور دیگر کا خطاب

کورٹلہ۔ کانگریس آئی پارٹی آفس کورٹلہ میں بروز جمعہ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے تلنگانہ پردیش کانگریس آئی کمیٹی سینئر ریاستی قائد جواڈی کرشنا راؤ نے حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے تمام دلتوں کو فوری دلت بندھو اسکیم کے تحت 10 لاکھ روپئے اور دلتوں کو 3 ایکر زمین دیئے جانے کا حکومت نے دلتوں سے جو وعدہ کیا تھا اس اراضی کی قیمت 30 لاکھ روپئے ہے، اس طرح 40 لاکھ روپئے ان کے بینک کھاتوں میں جنگی خطوط پر ڈالنے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس پارٹی دلت بندھو اسکیم کا خیرمقدم کرتی ہے لیکن ٹی آر ایس پارٹی اس اسکیم کو انتخابی حربے کے طور پر اگر استعمال کرتی ہے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے ہر دلت خاندان کو 40 لاکھ روپئے دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے رکن اسمبلی کورٹلہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے مسائل کی یکسوئی میں یکسر ناکام ہونے کا الزام عائد کیا۔ اس پروگرام میں صدر کانگریس آئی پارٹی کورٹلہ ٹاؤن جناب تروملا گنگا دھر ، صدر منڈل کانگریس کے راجم ، یوتھ کانگریس صدر حلقہ اسمبلی کورٹلہ اے مہیپال ریڈی، سابق کانگریس پارٹی صدر کورٹلہ ٹاؤن اے آر اکبر نے شرکت کی۔ دریں اثناء یواجنا کانگریس پارٹی کورٹلہ کے زیر اہتمام حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے مستقر کورٹلہ پر ریاستی صدر شیوا سینا ریڈی کی اپیل پر ضلع یوتھ کانگریس صدرجناب گنڈہ مدھو کی ہدایت پر جواڈی نرسنگ راؤ انچارج حلقہ اسمبلی کورٹلہ کانگریس پارٹی کی زیر قیادت حلقہ اسمبلی کورٹلہ صدر یوتھ کانگریس آئی پارٹی اے مہیپال ریڈی کی زیر نگرانی دلت گرجنا ستیہ گرہ ہڑتال منعقد کی گئی۔ کورٹلہ کے جدید بس اسٹانڈ کے قریب امبیڈکر مجسمہ کے روبرو یوتھ کانگریس آئی پارٹی کی جانب سے دلت گرجنا ستیہ گرہ کا آغاز ہوا۔ جواڈی کرشنا راؤ کانگریس قائد نے امبیڈکر کے مجسمہ کو پھول مالا پہنا کر ہڑتال کا آغاز کیا۔ اس موقع پر کی گئی تقریر میں جواڈی کرشنا راؤکانگریس قائد نے کے سی آر کو دھوکہ باز چیف منسٹر قرار دیا ۔ صدر کانگریس پارٹی مٹ پلی جناب قطب الدین نے اپنی تقریر میں کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ علحدہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے چار ماہ کے اندر مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن سات سال کا عرصہ گذر جانے کے باوجود مسلمانوں کے ساتھ کئے گئے وعدہ کو ابھی تک پورا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کے سی آر سے مسلمانوں کے ساتھ کئے گئے وعدہ کو پورا کرتے ہوئے مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس انتخابی پروگرام میں صدر کانگریس پارٹی کورٹلہ ٹاؤن تروملا گنگادھر ، نائب صدر کانگریس جناب ایم اے رحیم، سابق صدر کانگریس آئی پارٹی اے آر اکبر، سابق کونسلر مجلس بلدیہ کورٹلہ محترمہ صغریٰ بی، سابق نائب سرپنچ جناب رحیم پاشاہ، بیجا پور سرینواس، حفیظ، ڈسٹرکٹ صدر یوتھ کانگریس کے سنجیو، محمد احمد، کانگریس کے یوتھ قائدین، کارکنوں کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔