لکھنؤ: اعظم گڑھ میں میاں۔بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے کہا کہ دلتوں پر آئے دن ہورہے جان لیوا حملوں پر اترپردیش کی یوگی حکومت لگام لگائے ۔مایاوتی نے پیر کو ٹوئٹ کیا’یوپی میں پریا گ راج کے بعد اب اعظم گڑھ میں بھی دلت میاں۔بیوی کا کل رات گلا کاٹ کر قتل کر دینے کا واقعہ کافی تکلیف دہ اور دردناک و کافی شرمناک ہے ۔ بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ ایسے مظالم کو حکومت فورا سختی کے ساتھ روکے اور خاطیوں کے خلاف صحیح و سخت کاروائی بھی کرے ۔ قابل ذکر ہے کہ اعظم گڑھ کے تروا علاقے میں گذشتہ رات ریونیو ملازم اور ان کی بیوی کا نامعلوم حملہ آوروں نے گلا کاٹ کر قتل کردیا تھا۔