دلتوں کی بہبود کیلئے سونیا گاندھی کا مکتوب ، شیوسینا کا خیرمقدم

   

ممبئی : شیو سینا نے آج کانگریس سربراہ سونیا گاندھی کے مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو لکھے گئے خط کا خیرمقدم کیا جس میں دلتوں اور قبائلیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کئے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔شیوسینا کے ترجمان سنجے راوت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کانگریس پارٹی نے کوئی ایسا ایجنڈا پیش کیا ہے جو مہاراشٹر اور ریاست کے لوگوں کے مفاد میں ہے تو ، اس کا خیرمقدم کیا جانا چاہئے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کوئی دباؤ کی سیاست نہیں ہے ۔یاد رہے کہ سونیا گاندھی نے مہارشٹر میں شیوسینا کانگریس اور راشٹروادی پارٹیوں پر مشتمل مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے قیام کے بعد پہلا خط لکھا ہے جو ریاست کے سیاسی افق پر موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔