یلاریڈی۔/13 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے جلدی پلی علاقہ کے دلتوں پر سرپنچ رویندر کے ظلم پر کی گئی شکایت کے چار دنوں تک پولیس کی سرپنچ کے خلاف کارروائی میں تاخیر پر ایس سی کمیشن رکن مسٹرر املو نے برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے دلتوں پر کئے گئے تنگ نظری و بھید بھاؤ کی تحقیقات کیلئے پہنچ کر ضلع ایس پی سے اس موقع پر اس تعلق سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ جلدی پلی کے دلتوں کے ساتھ واقعہ نے ملک کی 72 سالہ آزادی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔ ملک کے مواضعات میں آج بھی اس طرح کی تنگ نظری کسی تعجب سے کم نہیں۔ حکومت کو اور سماجی اداروں کو اس طرح کے ذہنو ں کو صاف کرنا ضروری ہے یا پھر ایسے واقعات کے مرتکب کو سخت سزاؤں کے ذریعہ مستقبل کیلئے مثال بنانا ضروری ہے۔ آ ج تک مساوات عام نہیں ہوئے ہیں تو حکومت کی کہیں نہ کہیں کمزوری ضروری ہے جس کو پورا کرنا اس کا فرض ہے ورنہ ذات کے نام پر انسانیت اسی طرح پامال ہوتی رہے گی۔