دلتوں کے جلسے کے لیے 18 اسمبلی حلقوں کی کمیٹیاں تشکیل

   

حیدرآباد: 5 اگست (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے 9 اگست کو اندرا ولی میں دلت گریجن آتما گوروا دنڈورا کی کامیابی کیلئے 18 اسمبلی حلقہ جات کی کوآرڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ ہر احلقے کیلئے سینئر قائد کو انچارج مقرر کیا گیا ۔ پردیش کانگریس ورکنگ صدر جگاریڈی نے کمیٹیوں کی فہرست جاری کی ۔ ریونت ریڈی نے ایک لاکھ افراد کی شرکت کا اعلان کیا جس کیلئے 18 اسمبلی حلقوں سے دلت اور ایس ٹی طبقات کو اکٹھا کیا جائیگا۔ خانہ پور، عادل آباد، بوتھ، آصف آباد، نرمل، سرپور، منچریال، مدھول، بیلم پلی، چینور، درماپوری، جگتیال، کورٹلہ، بالکنڈہ، آرمور، پیدا پلی، راما گونڈم اور نظام آباد اسمبلی حلقوں کے لیے سینئر قائدین کی قیادت میں کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔