دلتوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے والا سرپنچ گرفتار

   

Ferty9 Clinic

یلاریڈی میں ڈی ایس پی ستنا کی پریس کانفرنس

یلاریڈی /14 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ کے موضع جلدی پلی میں دلتوں کا سماجی بائیکاٹ کئے جانے کی شکایت پر بعد تحقیقات پولیس نے جلدی پلی علاقہ سرپنچ اروند اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ کیلئے بھیج دیا گیا ۔ یلاریڈی DSP مسٹر ستنا جمعرات کی شب مستقر پر اپنے آفس میں اخباری نمائندوں سے ملزمین کو پیش کرتے ہوئے مزید بتایا کہ سرپنچ اروند کے ساتھ راجو کو گرفتار کیا گیا ۔ 6 جون کو جلدی پلی گرام پنچایت میں صبح 8 بجے اتوار کے دن منعقدہ کئے جانے والے تہوار بونال سے متعلق بات کرنے کی غرض سے جمع ہوئے جہاں پر وارڈ ممبر خاتون سایوا کا بیٹا کشن آکر وارڈ ممبر کو بیٹھنے کیلئے کرسی نہیں دیں گے کیا کہہ کر برہم ہوا ۔ جس پر ضامن روزگار اسکیم عملہ سائیلو نے جواب دیا کہ وارڈ ممبر تمہاری ماں ہے نا تم تو نہیں ہوکیا ۔ یہ سن کر موضع وی او اے مسٹر کرشنا نے کہا کہ ماضی میں تمہاری بیوی وارڈ ممبر تھی نا اور تم اپنا بڑا پن چلایا نہیں کرتے تھے کیا ۔ اس کے بعد ان دونوں میں توتو میں میں جھگڑا شروع ہوگا تھا اور سرپنچ اروند نے انہیں باہر نکل جانے کو کہنے پر سائیلو نے دلتوں کے ساتھ تنگ نظری کا رویہ کا الزام لگاتے ہوئے وہاں سے چلا گیا ۔ اس کے بعد بونال تہوار کے دن ایس سی کالونی کو آبی سربراہی بند کرنے کیلئے برقی کنکشن منقطع کروانے اور موضع میں دلتوں کو کرانہ سامان نہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے سائلو نے پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ جس پر موضع میں اعلی عہدیداروں نے تحقیقات کرتے ہوئے سرپنچ رویندر کے ساتھ راجو کو اٹراسٹی مقدمہ درج کرکے گرفتار کرکے ریمارنڈ کیلئے بھیج دیا ۔ اس طرح ہفتہ بھر سے گرما گرم معاملہ اب نتیجہ کو پہونچ کر ٹھنڈا ہوتا دکھائی دیتا ہے ۔ جمہوری ملک میں تمام کیلئے مساوات ہیں یہ ہر فرد کو واقف ہونا ضروری ہے ۔ ورنہ اس طرح کے واقعات پیدا ہونے کے امکانات ہیں ۔ جس سے قانون شکنی ہوگی ۔