ضلع میڑچل میں کانگریس کے احتجاجی پروگرام سے ریونت ریڈی کا خطاب ،ورنگل کے مسائل پر نمائندگی
ورنگل ۔ریاست تلنگانہ کے دلتوں اور گریجن کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کو منظر عام پر لانے کے سلسلے میں ضلع میڑ چل کے موضع موڑو چنتلا پلی میں کانگریس پارٹی کی جانب سے صدر ٹی پی سی سی و رکن پارلیمان ریونت ریڈی کی صدارت میں دو روزہ بھوک ہڑتا ل کیا گیا ہے ۔دلت اور گریجن طبقات سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔گزشتہ2015میں چیف منسٹر کے سی آر نے اس گائوں کواڈاپٹ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔عوام کی بھلائی و ترقی کو نظر انداز کرنے کے سلسلے میں عوام کو واقف کرنے کے لئے ہی اس مقام کا انتخاب کیا گیا ہے ۔اس موقع پر ریونت ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گریجن اور دلتوں سے چیف منسٹر کی ہمدردی ایک دکھاوے کے سوا کچھ نہیں ہے ۔دلت بندھو اسکیم صرف انتخابی حربہ ہے ۔حضور آباد کے ضمنی انتخابات کے لئے ہی اس ہتھیار کا استعمال کیا جارہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ دلت اور گریجنوں سے انصافی کے لئے کانگریس پارٹی مسلسل جدوجہد کرتے رہے گی ۔ہڑتا ل کے دوسرے دن ورنگل ایسٹ حلقہ سے رکن پی سی سی و صدر ضلع ورنگل کانگریس کمیٹی میناریٹی سیل محمد ایوب کو خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس پروگرام میں محمد ایوب نے صد ر ٹی پی سی سی کو اس بات سے واقف کروایا کہ کانگریس پارٹی عوام کی فلاح کے لئے مختلف پروگرامس منعقد کررہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ تلنگانہ حکومت کے تشکیل کے 7سال گزرجانے کے باوجود ابھی تک غریب عوام کو ڈبل بیڈ رومس فراہم نہیں کئے گئے ۔اسی طرح دلت ،گریجن ،بی سی اور میناریٹی طبقہ کے افراد کو کسی قسم کو لون فراہم نہ کئے جانے کے سبب بے حد پریشان ہیں ۔انہوںنے کہا کہ عنقریب ایک بہترین لائحہ عمل کے ذریعہ برسر اقتدار پارٹی کے عوامی نمائندوں کے گھروں پر احتجاج کیا جائے گا ۔قبل ازیں انہوں نے ریونت ریڈی کی شالپوشی انجام دی ۔