دلت اسکیم کے نام پر 30 ہزار کروڑ کے کمیشن کا الزام

   

دھوکہ بازوں کی فہرست میں کے سی آر کا پہلا نام لکھا جائے گا: ٹی جیون ریڈی

جگتیال ۔ دلت بندھو اسکیم ریاستی حکومت چیف منسٹر کے سی آر کا نیا ڈرامہ اور بہت بڑا دھوکہ ہے۔ سابق کی طرح دلت کو چیف منسٹر بنانے اور تین ایکٹر اراضی فراہم کرنے کا جس طرح دھو کہ دیا گیا اسی طرح اور ایک دھوکہ دینے کی کوشش کا کانگریس پارٹی سینئر قاید و رکن قانون ساز کونسل ٹی جیون ریڈی گزشتہ شام اپنی رہائش گاہ پر سابقہ بلدیہ چیر پرسن گری ناگا بھوشنم اور بنڈہ شنکر ریاستی آرگنائزنگ سیکریٹری یم پی پی نندیا مکثر علی نہال اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے الزام لگایا اور کہاکہ یہ بھی صرف تشہیر تک محدود رہے گا۔ دلت بندھواسکیم کے نام پر 30 ہزار کروڈ کا کمیشن کا الزام لگایا اگر کے سی آر کو دلتوں سے حقیقی ہمدردی ہے تو کپلہ ایشور کو ڈپٹی چیف منسٹر بنائیں آخر کب تک جھوٹے وعدوں سے دھوکہ دیا جائے گا۔ کے سی آر کا نام تاریخ میں دھوکے باز کی فہرست میں پہلا نام لکھا جائے گا ۔ انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر ریاستی وزیر کپلہ ایشور کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے اعدا وشمار اور ترقیاتی کاموں کو تنقید کا نشانا بنایا اور کہا کے سات سالہ دور اقتدار میں ضلع میں 1072 ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کرنے کی بات پر انہوں نے کہا کے صرف 400 مکانات تعمیر کرنے کی بات کہی۔