دلت اور اقلیتوں پر آئے دن غیر جمہوری اقدامات سے ظلم و ستم

   

دیہی ترقی کے معاون رضاکارانہ تنظیموں کا قانونی طور پر کوئی موقف نہیں

آرمور ۔دیہاتوں میں دیہی ترقی میں تعاون کے سلسلے میں رضاکارانہ طور پر تشکیل شدہ کمیٹیوں نے دیہاتوں میں رہنے والے دلتوں نچلی ذاتوں اور اقلیتی مسلمانوں پر آئے دن غیر قانونی و غیر جمہوری اقدامات کے ذریعہ جینا دوبھر کررکھا ہے ان کمیٹیوں کو کوئی قانونی اختیارات نہیں ہے اسکے باوجود یہ اعلی ذات اکثریتی ذاتوں کی کمیٹیاں اتنی طاقتور ہوگئی ہیں کہ حکومتی اداروں ،حکومت کے منتخبہ نمائندوں، ایم ایل اے، منسٹرس،اعلی عہدیداروں، کلکٹر، ایس پی دیگر ارباب مجاز کو بھی خاطر میں نہیں لارہی ہیں اور ان پر مکمل اثر انداز ہورہی ہیں انکے غیر قانونی و غیر جمہوری اقدامات پر کوئی قانونی کارروائی کرنے سے بھی گریز کیا جارہاہے ان خیالات کا اظہار امیر مقامی محمد عبداللہ نے اپنے صحافتی بیان میں کہا اسکے علاوہ کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی بنائی گئی اور راؤنڈ ٹیبل میٹنگ سے اس پر تفصیلی گفتگو کے ذریعہ لائحہ عمل تیار کیا گیا مسلم اقلیتوں کی جانب سے جماعت اسلامی ہند آرمور نے نمائندگی کرتے ہوئے ولیج ڈیولپمنٹ کمیٹی کے خلاف آواز اٹھائی ویلپور میں وقف بورڈ کی اراضی پر قبضہ کی کوشش اور مسلمانوں کا سماجی بائیکاٹ کی جماعت اسلامی آرمور نے سخت مذمت کی ان کمیٹیوں کے آئے دن مسلمانوں اور دلتوں کا سماجی بائیکاٹ کرنا، ہزاروں روپئے کے جرمانے عائد کرنا ،حکومتی زمینات پر غیر مجاز قبضہ کرنا ،ظلم و ستم کرنا، معمول بن چکا ہے ان غیر قانونی و غیر جمہوری اقدامات کو روکنے پر زور دیا گیا اور گورنر تلنگانہ سے نمائندگی کرکے اس مسئلہ کو حل کرنے پر جماعت نے زور دیا اور ٹوئٹر مہم چلانے کی تجویز دی قانونی چارہ جوئی کے ذریعہ ان کے خلاف متحدہ ایکشن پلان کے تحت جدوجہد کا عزم کیا گیا اور قرار داد منظور کی گئی اس موقع پر محمد عبد الجبار، اسلم بن محسن اورمحمد ساجد نے نمائندگی کی اور اس اجلاس میں شرکت کرنے والے کانگریس لیڈر طاہر بن ہمدان کے علاوہ تلگودیشم، بی جے پی، بہوجن سماج پارٹی دلت قائدین اور پربھاکر صدر کمیونسٹ پارٹی کا شکریہ ادا کیا۔۔۔