بھاونت پور ( جھارکھنڈ)۔27نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے دلت ، قبائیلی اور دوسرے پسماندہ طبقات کے افراد خاص طور پر مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھنے پر بی جے پی پر شدید تنقید کی ہے ۔ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کیلئے اپنی پارٹی امیدوار کی مہم میں خطاب کرتے ہوئے مایاوتی نے کانگریس اور راشٹرا جنتا دل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اپنے دوراقتدار میں دونوں جماعتوں نے جھارکھنڈ کو لوٹا ہے ۔ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے پانچ مرحلوں کا 30نومبر سے آغاز ہورہا ہے ۔
