دلت بندھو استفادہ کنندگان کی حوصلہ افزائی کریں: ونپرتی ضلع کلکٹر شیخ یاسمین باشاہ

   

ونپرتی۔ضلع کلکٹر شیخ یاسمین باشاہ نے کلکٹر دفترکے کانفرنس ہال میں منعقدہ اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دلت بندھو استفادہ کنندگان کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ منافع بخش یونٹوں کا انتخاب کریں۔ اس موقع پرسیکٹر عہدیداروں کے اجلاس میں بتایا کہ مستفدین کو آگاہ کیا جانا چاہیئے جو نئے یونٹس کے مالک بننا چاہتے ہیں۔ ضلع کلکٹر نے تمام محکموں کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ پراجکٹس کی شکل میں رپورٹس تیار کریں ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ڈیری یونٹس کیلئے منتخب استفادہ کنندگان جاکر معائنہ کریںاور شیڈ کی تعمیر کیلئے پیمائش کرتے ہوئے کام شروع کریں۔ ویٹرنری عہدیداران ، تکنیکی معاونین ، پنچایت سکریٹریز سے مل کر اسے مارکٹ میں دیں۔ دو دن کے اندر ہر شیڈ کی تعمیر کیلئے استفادہ کنندگان کو ایک لاکھ 50 ہزار روپئے فراہم کئے جائیں گے۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ یونٹس کے لئے خصوصی عہدیداروں کو گراؤنڈ کیا جائے اور دلت بندھو اسکیم کو گراؤنڈ کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ضلع کلکٹر آشش سنگوان، آر ڈی او وینوگوپال، ڈی آر ڈی او نرسمہلو، ضلع ایس سی ڈیولپمنٹ کارپوریشن ای ڈی ملیکارجن، اے پی او رینوکا، سیکٹرس عہدیدار، ایم پی ڈی او اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔