دلت بندھو اسکیم ، بدعنوانی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

   

یلاریڈی میں MRPS قائدین کا احتجاجی مظاہرہ

یلاریڈی /3 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دلتوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کی غرض سے نکالی گئی دلت بندھو اسکیم میں بدعنوانی کرنے والے ارکان اسمبلی کو معطل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یلاریڈی مستقر پر ایم آر پی ایس قائدین پدما راؤ ، بالراج داکیا ، مانیا پروایا ، بالیا نے ضلع صدر ایم آر پی ایس باگیا کے ساتھ مل کر امبیڈکر چوراستہ پر احتجاج منظم کرنے دلت بندھو اسکیم میں ایک ایک دلت سے تین تا چار لاکھ روپئے رشوت لینے والے ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کرنے ریاستی وزیر اعلی کے سی آر سے مطالبہ کیا۔ رشوت کے طور پر دلتوں سے وصول کی گئی لاکھوں کی رقم دلتوں کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا ۔ پدما راؤ ایم آر پی ایس قائد نے مزید کہا کہ دلتوں کے نام اسکیم نکال کر ان سے یوں رشوت وصول کرکے کچھ ارکان اسمبلی نے حکومت کو بدنام کیاہے ۔ ایسے ارکان کے خلاف وزیر اعلی فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کرنے کے احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ورنہ ایسے ارکان کو عوام میں سبق سکھائیں گے ۔
جمعیۃ علماء کریمنگر کی جانب سے 13 مئی کو تربیتی کیمپ کا انعقاد
کریم نگر /3 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جمعیۃ علماء کریمنگر کی جانب سے 13 مئی بروز ہفتہ صبح 10:30 تا 00 :03 بجے بمقام نیشنل فنکشن پیالیس حسینی پورہ کریم نگر بصدارت مفتی محمد اعتماد الحق قاسمی صدر جمعیۃ علماء کریم نگر عازمین حج کے لیے حج تربیتی کیمپ منعقد کیا جارہا ہے،جس میں مہمان خصوصی مولانا صلاح الدین سیفی نقشبندی تشریف لارہے ہیں، جو مناسک حج بیان فرمائیں گے ۔اس کے علاوہ مقامی علماء کرام کے بھی اہم خطابات ہوں گے ،امسال حج پر جانے والے خوش نصیب حجاج کرام سے اس زرین موقع سے شرکت و استفادہ کی درخواست کی جاتی ہے-