حیدرآباد۔ ریاستی وزیر بی سی ویلفیر و سیول سپلائز گنگولا کملاکر نے آج کہا کہ تلنگانہ دلت بندھو اسکیم پر بھی ریتو بندھو ‘ ریتو بیما اسکیمات کی طرح کامیابی سے عمل کیا جائیگا ۔ آسرا پنشن اسکیم پر بھی موثر عمل آوری کی گئی ہے ۔ انہوں نے دلت بندھو شعور بیداری پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ تمام استفادہ کنندگان تک دلت بندھو اسکیم پہونچانے کا وہ خود ذمہ لیتے ہیں۔ اس پر کسی کو متفکر ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔
