وزراء ، کلکٹرس اور حکام کی شرکت ، چیف منسٹر کی خصوصی دلچسپی
حیدرآباد۔10 ۔ستمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے چار منڈلوں میں دلت بندھو اسکیم پر پائلٹ پراجکٹ کے طور پر عمل کی تیاری کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا ۔ اجلاس پیر کو 2.30 بجے دوپہر پرگتی بھون میں منعقد ہوگا۔ چیف منسٹر نے حال میں چار منڈلوں میں دلت بندھو اسکیم پر عمل کا اعلان کیا تھا، جن میں چنتا کنی (مدھیرا اسمبلی حلقہ) ، ترملگیری (تونگا تورتی) ، چارا کنڈہ منڈل (اچم پیٹ) اور نظام ساگر (جوکل اسمبلی حلقہ) شامل ہیں۔ حضور آباد حلقہ میں دلت بندھو اسکیم کے علاوہ مذکورہ چار حلقوں کے منڈلوں میں اسکیم پر عمل کیا جائیگا ۔ اجلاس کا مقصد تمام طئے شدہ منڈلوں میں اسکیم پر یکساں عمل کو یقینی بنانا اور عہدیداروں کو ایکشن پلان کی تیاری کی ہدایت دینا ہے۔ اجلاس میں وزراء کے علاوہ ضلع پریشد صدورنشین ، کھمم ، نلگنڈہ ، محبوب نگر اور نظام آباد کلکٹرس ، مدھیرا تنگا تورتی ، اچم پیٹ ، کلواکرتی اور جوکل حلقوں کے ارکان ، وزیر سماجی بھلائی کے ایشور ، چیف سکریٹری سومیش کمار ، سکریٹری ایس سی ڈیولپمنٹ راہول بوجا ، فینانس سکریٹری رام کرشنا راؤ اور دیگر شرکت کرینگے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ کلکٹر کریم نگر کو خصوصی مدعو کے طورپر شرکت کی دعوت دی گئی ہے جو حضور آباد میں اسکیم پر عمل آوری کے سلسلہ میں اپنے تجربات اور تازہ ترین صورتحال سے واقف کرائیں گے۔ R