حیدرآباد۔/30 اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ میں دلت بندھو اسکیم پر مفاد عامہ کی درخواست داخل کی گئی۔ دلت بندھو اسکیم میں ارکان اسمبلی اور عہدیداروں کی مداخلت اور سفارش کی مخالفت کرتے ہوئے درخواست داخل کی گئی۔ درخواست گذار نے کہا کہ اسکیم پر عمل آوری میں ارکان اسمبلی اور عہدیداروں کی سفارشات کو شامل کرتے ہوئے استفادہ کنندگان کا انتخاب کرنا غیر دستوری ہے۔ آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر دلت بندھو کے استفادہ کنندگان کا انتخاب کیا جارہا ہے۔ فہرست میں ارکان اسمبلی کے حامیوں کو ترجیح دی جارہی ہے۔ استفادہ کنندگان کے انتخاب کا معاملہ شفافیت پر مبنی نہیں ہے۔ درخواست گذار کے وکیل کی سماعت کے بعد ہائی کورٹ نے حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے بعد سماعت مقرر کی۔